ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : بجلی کی قمیتوں میں اضافہ - کیا کانگریس کے لئے ہوگا گھاٹے کا سودا ؟!

کاروار : بجلی کی قمیتوں میں اضافہ - کیا کانگریس کے لئے ہوگا گھاٹے کا سودا ؟!

Fri, 23 Jun 2023 19:58:14    S.O. News Service

کاروار 23 / جون (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی نے اپنی پانچ عوام دوست گارنٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی الیکشن میں جو بے مثآل جیت درج کی ہے اور اسی طرح کی جیت آنے والی پارلیمانی الیکشن میں درج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے اس راستے میں بڑھے ہوئے بجلی کے دام ایک خطرناک کانٹا بن کر سامنے آئے ہیں ۔ جسے دیکھتے ہوئے لوگ سوچ رہے ہیں کہ بجلی کے دام میں اضافہ کانگریس کے لئے کہیں گھاٹے کا سودا نہ بن جائے ۔ 

ریاستی بی جے پی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے کانگریس کے پاس بی جے پی کی بدعنوانی کے علاوہ جو ایک بڑا ہتھیار تھا وہ بڑھتی ہوئی قیمتیں تھیں جس سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوگیا تھا ۔ اس سے کمزور طبقہ اور عام آدمی کو راحت دلانے کے لئے کانگریس پارٹی نے پانچ گارنیٹیوں کا اعلان اپنے منشور میں کیا تھا جس میں 200  یونٹس بجلی مفت کرنا بھی شامل تھا ۔ ان پانچ گارنٹیوں نے کانگریس کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ مگر مسئلہ یہ ہوا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے پہلے مہینے میں ہی سابقہ حکومت کے دور میں کیے گئے فیصلہ کے تحت بجلی کے دام میں بہت ہی زیادہ اضافہ سامنے آیا اور اس سے عام آدمی کے علاوہ تجارتی اور صنعتی ادرے بھی حیران و ششدر رہ گئے ۔ 

دوسری طرف بی جے پی اپنی ہار کا بدلہ چکانے کے لئے اور آنے والے پارلیمانی الیکشن میں کانگریس کے دانت کھٹے کرنے کے لئے اس مسئلہ کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور عوام کو کانگریسی حکومت کے خلاف ورغلانے میں مصروف ہوگئی ہے ۔ 

اس صورتحال کے پس منظر میں سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر کانگریسی حکومت نے بجلی بل کے اس سلگتے ہوئے مسئلہ کو حکمت کے ساتھ حل کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانے کا کام نہیں کیا تو پھر آنےوالے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی اس کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور کانگریس کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتا ہے


Share: