ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈینگو سے دو اور لوگوں نے گنوائی جان، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21ہوئی

ڈینگو سے دو اور لوگوں نے گنوائی جان، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21ہوئی

Thu, 29 Sep 2016 11:15:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں ڈینگو کی زد میں آنے سے دو اور لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔اس سے قومی دارالحکومت میں ڈینگوسے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 21ہو گئی ہے۔میونسپل کارپوریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں ڈینگو کے معاملات کی کل تعداد اب بڑھ کر 1692ہو گئی ہے، جس میں 921معاملات ستمبر مہینے میں سامنے آئے ہیں۔دونوں اموات حال میں ہوئی ہیں۔ایک موت صفدر جنگ ہسپتال میں جبکہ دوسری موت لوک نایک جے پرکاش ہسپتال میں ہوئی۔صفدر جنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اے کے رائے نے بتایا کہ جمعہ کو ہمارے ہسپتال میں ڈینگو کی وجہ سے دہلی کے ایک لڑکے کی موت ہو گئی۔لوک نایک جے پرکاش ہسپتال کے حکام نے بھی ایک موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں یہاں ڈینگو سے ایک شخص ہلاک ہوا۔لوک نایک جے پرکاش اسپتال میں ڈینگو سے یہ تیسری موت ہے۔یہ دہلی حکومت کے تحت کام کرنے والا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔


Share: