ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کے شیوکمار کو کے پی سی سی صدارت دو ہفتوں میں

ڈی کے شیوکمار کو کے پی سی سی صدارت دو ہفتوں میں

Thu, 18 Aug 2016 23:07:05    S.O. News Service

بنگلورو۔18/اگست(ایس او نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے تقرر کی تاریخ کا عنقریب تعین ہوگا۔ توقعات کے مطابق رواں ماہ کے اواخر یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ڈی کے شیوکمار کے پی سی سی صدر کے طور پر باضابطہ اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔ یاستی کابینہ میں حالیہ ردوبدل کے فوراً بعد ڈی کے شیوکمار کو کے پی سی سی صدارت دئے جانے کا منصوبہ تھا۔ تاہم مختلف وجوہات کے سبب ان کا تقرر بارہا ٹلتا رہا،اب ایسا لگتاہے کہ ان کے تقرر کیلئے راستہ ہموار ہوچکا ہے، ایک دو ہفتوں میں باضابطہ وہ اپنا نیا عہدہ سنبھال لیں گے۔ آنے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے ڈی کے شیوکمار کو ریاستی کانگریس کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی اعلیٰ کمان نے وزیر اعلیٰ سدرامیا، وزیر داخلہ او رموجودہ کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور ڈی کے شیوکمار کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے خود اعلیٰ کمان کو باور کرایا ہے کہ ریاست میں داخلہ کا قلمدان سنبھالتے ہوئے بیک وقت وہ کے پی سی سی صدارت بھی سنبھال نہیں سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان پر ایوان بالا کی قیادت کی ذمہ داری بھی ہے۔اسی لئے کے پی سی سی صدارت کیلئے کسی موزوں لیڈر کو مقررکرلیا جائے۔ وکلیگا فرقہ میں کافی مقبول ڈی کے شیوکمار کے نام کو وزیر اعلیٰ سدرامیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی  پرمیشور اور اعلیٰ کمان کی طرف سے متفقہ منظوری ملی ہے، جس کے مطابق بہت جلد ڈی کے شیوکمار نیا عہدہ سنبھال لیں گے۔ 

 


Share: