ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب کے طلبأ کی جماعت نے انعامات حاصل کئے

ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب کے طلبأ کی جماعت نے انعامات حاصل کئے

Mon, 03 Apr 2017 20:17:19    S.O. News Service

 علی گڑھ3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب کے طلبأ کی جماعت نے نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ چھٹی ذاکر حسین یادگاری قومی بحث و مباحثہ کے مقابلہ میں مختلف زبانوں کے زمرے میں اعلیٰ انعامات حاصل کئے ہیں اس مقابلہ کا موضوع”سماجی نقطہئ نظر سے ہندوستان میں تعلیم ایک موقعہ نہیں بوجھ ہے“ تھا۔اے ایم یو کے طالب علم نیرج کوشک اور وجاہت جیلانی نے جہاں انگریزی زمرے میں دوئم رنر اپ کا مقام حاصل کیا وہیں اردو زمرے میں ذیشان ظفر اور متین اشرف کو فاتح قرار دیاگیا۔ اس میں ذیشان نے اردو کے سب سے بہترین مقرر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ہندی زمرے میں پرتیک بگھیل اور اریشہ کو نائب فاتح کے اعزاز سے نوازاگیا۔اس قومی بحث و مباحثہ کے مقابلہ میں ملک کے مختلف علاقوں کے تقریباً50یونیورسٹیوں کے طلبأ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کو آرڈینیٹرپروفیسر ایف ایس شیرانی نے فاتح طلبأ کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: