ریاض،19اگست(ایس ا و نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں مسلح سرگرمیوں میں شریک سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ طبی امدادی غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز((MSFکو یمن میں ایک مرتبہ پھر طبی امدادی کیمپ ہسپتال قائم کرنے کے لیے قائل کیا جائے گا۔ جمعرات کے روز غیر سرکاری طبی امدادی تنظیم نے سعودی اتحادی فضائیہ کی جانب سے امدادی مراکز پر بلا امتیاز حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ طبی امدادی مراکز بند کرنے کے ساتھ ساتھ طبی عملہ واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی اتحاد نے ایم ایس ایف کی جانب سے امدادی کارروائیاں معطل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی طبی تنظیم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اُس کا سعودی اتحاد پر سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔