ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چین میں برڈ فلو وائرس سے ایک شخص ہلاک

چین میں برڈ فلو وائرس سے ایک شخص ہلاک

Sun, 02 Apr 2017 17:17:52    S.O. News Service

بیجنگ2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چینی حکام نے برڈ فلو کی ایک قسم H7N9 کی چھ مقام پر موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ چینی صوبے ہونان میں حکام نے اس وائرس میں مبتلا ایک شخص کے ہلاک ہونے کا بھی بتایا۔ اس صوبے میں پولٹری فارمز سے پرندوں کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہونان صوبے میں برڈ فلو میں مبتلا ہونے کے شبے میں ایک لاکھ ستر ہزار پرندے تلف کیے جا چکے ہیں۔ چینی محکمہء صحت کے مطابق ہونان صوبے میں سرد اور گیلے موسم کی وجہ سے برڈ فلو کا پھیلاؤ ہوا ہے۔ چین سمیت دنیا بھر میں برڈ فلو کے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وائرس کے سبب گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 162 تک پہنچ کی ہے۔
 


Share: