ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چکمگلورو : موسلادھار بارش کے دوران چلتی اسکوٹی پر درخت گرپڑا؛ سوار کی موت

چکمگلورو : موسلادھار بارش کے دوران چلتی اسکوٹی پر درخت گرپڑا؛ سوار کی موت

Mon, 22 May 2023 19:04:18    S.O. News Service

چکمگلورو 22 / مئی (ایس او نیوز) چکمگلورو ضلع میں  اتوار شام  کو ہوئی زبردست برسات کے دوران چکلّا گرام میں اسکوٹی پر سفر کرتے وقت اچانک ایک بڑا درخت گرنے سے اسکوٹی سوار ہلاک ہوگیا ۔ 

    مہلوک شخص کا نام وینو گوپال (45 سال) ہے ۔ وہ کل شام موڈی گیرے میں واقع اپنے گھر سے جب چکلّا کے ہوم اسٹے کی طرف جا رہا تھا تو راستے میں زبردست بارش اور تیز ہواوں کے ساتھ ایک بڑا درخت زمین سے اکھڑ کر چلتی اسکوٹی پر گر گیا ۔ سر پر شدید چوٹ لگنے کے نتیجہ میں وینو گوپال نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 

    اس معاملے میں آلدور پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے ۔  


Share: