ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چوتھا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو نے جانچ کا حکم دیا

چوتھا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو نے جانچ کا حکم دیا

Wed, 24 Aug 2016 12:21:10    S.O. News Service

پورٹ آف سپین،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کرکٹ بورڈ نے میدان میں پانی بھرنے کی وجہ سے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میں صرف 22اوور پھینکے جانے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔پہلے دن جب بارش ہوئی تو میدان اہلکاروں نے آؤٹ فیلڈ کو اچھی طرح نہیں ڈھکا اور اس کے بعد بار بار بارش اور خراب آبی اخراج نظام کی وجہ سے پہلے دن پہلے سیشن میں ہوئے 22اوور کے بعد ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی۔اس ڈرا کے سبب ہندوستان نے نمبر ایک ٹیسٹ رینکنگ گنوا دی اور پاکستان پہلی بار دنیا کی نمبر ایک ٹیم بنا۔ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اجم بسارتھ نے بیان میں کہا کہ میزبان کے طور پر ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کرکٹ بورڈ اور کوین پارک کرکٹ کلب کو افسوس ہے کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میں محدود کھیل ممکن ہو پایا۔انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لحاظ سے ہم نے مشترکہ تحقیقات شروع کی ہے جس سے کہ پتہ چلے کہ کیا ہوا اور مستقبل میں یہ نہیں دہرایا جائے۔ہندوستان نے پہلا اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر چار میچوں کی سیریز 2-0سے اپنے نام کی،اب دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچ 27اور 28اگست کو فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔


Share: