ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے جن دیہاتوں میں بیت الخلاء نہیں ہے وہاں بیت الخلا تعمیر کرانے کیشوریڈی کی ہدایت

چنتامنی کے جن دیہاتوں میں بیت الخلاء نہیں ہے وہاں بیت الخلا تعمیر کرانے کیشوریڈی کی ہدایت

Thu, 20 Oct 2016 15:08:23    S.O. News Service

چنتامنی:20 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی تعلقہ پاکی صفائی میں بہت پیچھے ہے حلقہ میں 50فیصد بیت الخلاء تعمیر ہوئے ہیں حکومت سے صفائی مہم چلانے کیلئے دیا گیا فنڈ استعمال نہیں ہورہا ہے ہر گرام پنچایت کے(پی ڈی او) کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں دیہی علاقوں کا جائزہ لیکر جن گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہے ان کو بیت الخلاء تعمیر کرنے کیلئے فنڈ فراہم کرے ، اس بات کی ہدایت چکبالاپور ضلع پنچایت صدر پی۔کیشواریڈی نے دی ۔یہاں کے تعلق پنچایت دفتر میں پی ۔ڈی۔او۔اور گرام پنچایت سکریٹریوں کیلئے منعقد ہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت الخلاء کی تعمیر اور اس کے استعمال سے پاکی صفائی کا اہتمام ہوتا ہے ساتھ ہی مختلف قسم کی بیماریوں سے حفاظت بھی ممکن ہے اسلئے ہر گھر میں ایک بیت الخلاء کا ہونا ضروری ہے جس سے جراثیم ،وائرس وغیرہ پھیلنے والی بیماریوں سے حفاظت ہوسکتی ہے کھلے میں بیٹھنے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بنارہتا ہے اس لئے حکومت نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مختلف قسم کی پالیسیاں اور منصوبے بنائے  ہیں اس کا خوب فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس کا صحیح استعمال کیا جانا چاہئے ۔

کیشواریڈی نے افسروں پر شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چنتامنی حلقہ میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کیلئے دیا جارہا فنڈ افسران کی لاپروائی سے واپس جارہا ہے حلقہ میں بیت الخلاء تعمیر کیلئے ضلع پنچایتی میں کافی فنڈ موجود ہے لیکن افسران کی لاپروائی کے نتیجے میں استعمال نہیں ہورہا ہے۔کیشوا ریڈی نے کیوار گرام پنچایتی کے صدر اور ان کے شوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیوار گرام پنچایتی کیلئے مختلف اسکیموں میں جو فنڈ دیا گیا ہے اُس فنڈ سے گھٹیا کام کرنے کی شکایت آئی ہوئی ہے اسلئے وہاں کے گرام پنچایتی افسروں کے خلاف سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر پی ڈی او افسران میٹنگ کو گرام پنچایتی کی تفصیلات نہ لانے پر ان پر برہم ہوتے ہوئے کیشواریڈی نے کہا میٹنگ کو خالی ہاتھ اکرچلے جانے سے کچھ نہیں ہوتا گرام پنچایت کے دیہاتوں میں کی گئی ترقیاتی کاموں کی تفصیلات ساتھ لانا ہوگا یہ میٹنگ صرف برائے نام نہیں کی جارہی ہے اگر آئندہ میٹنگ میں ترقیاتی کاموں کی رپورٹ نہیں لائی گئی تو ویسے افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کرکہ معطل کردیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلقہ کے مختلف محکمہ کے افسران عوام کا کچھ کام کرنے میں کوتاہی یا لاپرائی کئے تو ان افسروں کیخلاف میں قانونی جنگ لڑونگا کسی بھی صورت میں افسروں کو چھوٹ نہیں دی جائیگی۔اس موقع پرضلع پنچایت رُکن کملما شیونا سباریڈی شرنیواس تعلقہ پنچایتی نائب صدر شرنیواس ریڈی تعلقہ پنچایتی صدر شنتما ای۔او۔شرنیواس سمیت کئی محکمے جات کے افسران بھی شریک رہے۔


Share: