چنتامنی:3 /اکتوبر(محمد اسلم؍ایس اونیوز)چنتامنی تعلقہ کروٹ ہلی کے متصل رادھاکرشنا نامی شخص کے باغ سے صبح سویرے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج صبح سویرے کسی نے بتایا کہ کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل پرساد (40) کی ٹووہیلر بائک کروٹ ہلی کے املی کے درخت کی نیچے کھڑی ہوئی ہے۔ اطلاع پاکر فوری چکبالاپور ضلع سپر ٹنڈنٹ آف پولیس چائترا، ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی سرکل انسپکٹر آنند سب انسپکٹر لیاقت اللہ ودیگر پولیس اہلکارموقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو بائک کھڑی ہوئی تھی اور اُس بائک کے 50فٹ دوری پر ہیڈ کانسٹیبل پرساد کی نعش پڑی ہوئی تھی ۔ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے بتایا کہ کنچارہلی رورل پولیس اسٹیشن کا ہیڈ کانسٹیبل پچھلے تین دنوں سے لاپتہ تھا اُسکی بیوی وغیرہ اُس کی تلاش کررہے تھے لیکن کہیں سے بھی کچھ سراغ نہیں مل رہا تھا۔ آج صبح سویرے ہیڈ کانسٹیبل کی نعش کروٹ ہلی کے ایک باغ میں پائی گئی ہیڈ کانسٹیبل کے تین بچے ہیں اُس کی نعش کو کولار آر۔ایل۔جالپا اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقیقت منظر عام پر آئیگی
چنتامنی پولیس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔