ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی تعلقہ کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ

چنتامنی تعلقہ کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ

Mon, 03 Oct 2016 16:17:44    S.O. News Service

چنتامنی :3 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چکبالاپور ضلع کی ڈپٹی کمشنر دیپتی کانڈی نے تعلقہ کے کیوار کے ایک نجی تقریب میں شرکت کے دوران کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا کے کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر کا گھیراؤ کرکہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا اور بتایا کہ ریاست کے بعض تعلقہ جات میں خشک سالی کی صوتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے رواں سال خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات کی تعداد 103سے متجاوز ہوچکی ہے گزشتہ چند روز قبل کابینہ اجلاس میں 68نئے تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ چنتامنی حلقہ کو بھی خشک سالی متاثرہ قرار دیا جائے کیونکہ چنتامنی حلقہ میں پچھلے 5تا6 برسوں سے بارش ٹھیک نہ ہونے سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ تعلقہ کے تمام دیہاتوں کا تعلقہ انتظامیہ و ضلع انتظامیہ جائزہ لیکر دیہاتوں میں رعیتوں کے حالات کیا ہے اس کے متعلق حکومت کو اگاہ کرایا جائے حلقہ میں پانی کی شدید قلت ہے یہاں انسانوں کے علاوہ جانوروں کو بھی پانی ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے ۔

اس موقع پر کرناٹک راجیہ رعیت سنگھا کے ریاستی صدر راگھونات ریڈی جنرل سکریٹری وینکٹ رامیا نائب صدر تیما رئیپا تعلقہ صدر رویندرہ گوڈا سکریٹری وینکٹ ریڈی منجوناتھ دیوراج سی۔وائی۔نارائن سوامی شری رام ریڈی کیشو ریڈی کرشنامورتی وغیرہ موجود رہے۔


Share: