ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پیسے دینے کے بدلے انتخابات منسوخ ہو:کانگریس

پیسے دینے کے بدلے انتخابات منسوخ ہو:کانگریس

Mon, 15 May 2017 23:13:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے انتخابات کے وقت پیسے کے استعمال کی شدیدالفاظ میں مخالفت کی ہے۔کانگریس نے پارٹی نے ووٹ کے بدلے میں رشوت دینے کے معاملے میں انتخابات منسوخ کرنے کا قانونی اختیار دئیے جانے کی الیکشن کمیشن کی ایک تجویز کی حمایت کی ہے۔حالانکہ حکمران بی جے پی نے کے مطابق پہلے سبھی قوانین میں رشوت کی ایک جیسی تعریف کی ضرورت ہے۔اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے مطابق، وہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے حق میں ہے، پارٹی لیڈر اور سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل وویک تنکھا نے کہاکہ کانگریس جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے حق میں ہے، ویسے وہ سبھی اقدامات جو پیسے کی طاقت کے مسئلے سے لڑنے کے لیے اٹھائے جائیں گے اور اس کی طاقت کو کم کریں گے، پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔دراصل ووٹ کے لیے رشوت دینے کے معاملے میں الیکشن کمیشن کو الیکشن کو منسوخ کرنے کا قانونی اختیار دینے کے معاملے پر سیاسی پارٹیوں نے الگ الگ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو ہی دہلی میں ہوئی کل جماعتی میٹنگ میں الیکشن کمیشن نے اپنی تجویز پر سبھی پارٹیوں سے رائے مانگی تھی، اس تجویز کے تحت کمیشن نے عوامی نمائندگی قانون میں خصوصی شق ڈالنے کی اپیل کی ہے، تاکہ رائے دہندگان کو رشوت دینے کے معاملے میں کمیشن کو انتخابات منسوخ کرنے سمیت مناسب کارروائی کرنے کا اختیار دیا جا سکے۔
 


Share: