حیدرآباد،22؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عظیم بلے باز سچن تندولکر ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کانام روشن کرنے والی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو بی ایم ڈبلیو کار سونپیں گے۔سندھو کو بی ایم ڈبلیو کار تندولکر کے قریبی دوست اور حیدرآباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر وی چامنڈیشورناتھ دے رہے ہیں۔ریو میں ٹیم کے ساتھ گئے ہندوستانی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری(ٹورنامنٹ)پنیا چودھری نے کہا کہ وی چامنڈریشورناتھ اور ان کے دوست سندھو کو بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دے رہے ہیں۔سچن تندولکر یہ کار سندھو کو سونپیں گے۔چار سال پہلے تندولکر نے لندن گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی کمپنیاں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو بھی بی ایم ڈبلیو کار سونپی تھی۔تندولکر نے 2012میں ایشیا نوجوان انڈر 19چیپئن شپ میں لڑکیوں کے سنگل زمرے کا خطاب جیتنے پر بھی سندھو کو ماروتی سوفٹ کار سونپی تھی۔