ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں رجسٹریشن لاٹری سے ہو:نیتی آیوگ

پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں رجسٹریشن لاٹری سے ہو:نیتی آیوگ

Fri, 12 May 2017 21:06:23    S.O. News Service

نئی دہلی،12/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے ممتاز پالیسی ساز ادارے نیتی آیوگ کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق،ہندوستان 2030تک 60ارب ڈالر یعنی تقریبا 3960روپے کی توانائی کی قیمت کو بچا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق،ہندوستان 2017سے 2030کے دوران ایک گیگاٹن تک کاربن کے اخراج کو بھی کم کر سکتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی اس تنظیم نے ایندھن کی بچت اور آلودگی پر لگام لگانے کے مقصد سے ڈیزل اور پٹرول والی گاڑیوں کے رجسٹریشن کو بھی محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے۔آیوگ نے پبلک لاٹریز کے ذریعے ان گاڑیوں کے رجسٹریشن کی صلاح دی ہے، جبکہ الیکٹرکل گاڑیوں کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے انسینٹیودینے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق نیتی آیوگ کی رپورٹ کی بنیاد پر ملک میں گرین کار پالیسی لاگو کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
 


Share: