ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ملک کے 5 شہروں میں اب روزانہ بدلیں گی قیمتیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ملک کے 5 شہروں میں اب روزانہ بدلیں گی قیمتیں

Mon, 01 May 2017 20:34:21    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔جہاں ایک طرف پٹرول کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا، وہیں ڈیزل کی قیمت 44پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی پیر سے ملک کے 5 چنندہ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یومیہ شرح پر تبدیلی کی جائیں گی۔اطلاع کے مطابق، ریاست کی ملکیت والے ایندھن رٹیلرس 5 چنندہ شہروں میں روزانہ قیمت میں تبدیلی کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ لانچ کریں گے اور آہستہ آہستہ اسے ملک کے دوسرے حصوں تک توسیع کریں گے۔اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے۔پٹرول میں ایک پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل 44پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتیں آج رات ہی لاگو کر دی جائیں گی۔غورطلب ہے کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں ہر مہینے کی 15اور 30/تاریخ کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 15/اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1.39روپے اور 1.06روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، وہیں یکم اپریل کو پٹرول 3.77روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2.91روپے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔شروع میں یہ فیصلہ پڈوچیری، وشاکھاپٹنم، ادے پور، جمشید پور اور چندی گڑھ میں لاگو ہو گا۔بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل)، انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل)کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ اب روزانہ پٹرول، ڈیزل کے قیمتیں طے کی  جائیں۔قابل ذکرہے کہ یہ تین تیل کمپنیاں ملک کے کل پٹرول پمپوں میں سے 95فیصد کی حصہ داری رکھتے ہیں، ملک میں کل 58000پٹرول پمپ ہیں۔یہ تیل کمپنیاں پانچ ریاستوں میں ایک پائلٹ پروجیکٹ لانچ کریں گی، جس کو آگے چل کر ملک بھر میں لاگو کر دیا جائے گا۔
 


Share: