ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب انتخابات؛ عام آدمی پارٹی نے کی الیکشن کمیشن سے 400ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی شکایت

پنجاب انتخابات؛ عام آدمی پارٹی نے کی الیکشن کمیشن سے 400ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی شکایت

Tue, 14 Feb 2017 21:39:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے وفد نے منگل کو چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے ملاقات کرکے پنجاب کے پٹیالہ میں 400 ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی شکایت کی۔دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا،آشوتوش اور ایچ ایس فلکا نے الیکشن کمیشن جاکر اس کی شکایت کی۔عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ ان کارکنوں نے پیر کو پٹیالہ کے فیزیکل کالج سے قریب 400ای وی ایم اٹھا کر لے جا رہے ہیں 4ملازمین کو پکڑا ہے۔اس کالج میں نابھا اور پٹیالہ دہاتی حلقوں کی ای وی ایم رکھی گئی ہیں۔پارٹی کا الزام ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسر مخالف جماعتوں کے ساتھ مل کر ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑ کرنے کی سازش رچ رہے ہیں۔آپ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرکے پٹیالہ کے ڈی سی، نابھا کی ایس ڈی ایم اور مشینیں اٹھانے آئے ملازمین کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 


Share: