ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پروفیسرفیضان مصطفےٰ شاستری انسٹیٹیوٹ آف کینیڈین۔ انڈین اسٹڈیز کے نائب صدر اور صدر منتخب

پروفیسرفیضان مصطفےٰ شاستری انسٹیٹیوٹ آف کینیڈین۔ انڈین اسٹڈیز کے نائب صدر اور صدر منتخب

Mon, 15 May 2017 20:35:11    S.O. News Service

علی گڑھ،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ قانون کے سینئر استاد اور حیدر آباد میں واقع نلسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفےٰ کو ہندوستان کے سابق وزیرِ اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کی یاد میں قائم کناڈا میں واقع شاستری انسٹیٹیوٹ آف کینیڈین۔ انڈین اسٹڈیز کا نائب صدر اور صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس انڈو۔ کینیڈین انسٹیٹیوٹ میں دونوں ممالک کی کل91یونیورسٹیاں شامل ہیں اور اس انسٹیٹیوٹ کا کام مختلف میدانوں کے ریسرچ اسکالرس کو فیلو شپ دینا ہے۔پروفیسر فیضان مصطفےٰ ماہ جون میں منعقد ہونے والی انسٹیٹیوٹ کی سالانہ میٹنگ میں اس تنظیم کے نائب صدر کے عہدے کا چارج لیں گے اور2018میں اس تنظیم کی گولڈن جوبلی کے موقعہ پر وہ اس کے صدر کے عہدے کا چارج لیں گے۔پروفیسر مصطفےٰ کو2016میں اتفاقِ رائے سے تنظیم کی ایکزیکیوٹو کاؤنسل کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔پروفیسر فیضان مصطفےٰ جنہیں حال ہی میں نلسار یونیورسٹی کا دوبارہ وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، اڑیسا کی نیشنل لاء یونیورسٹی اور کے آئی آئی ٹی لاء اسکول کے بانی وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔ پروفیسر مصطفےٰ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رجسٹرار اور قانون فیکلٹی کے ڈین کی حیثیت سے بھی اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔ فی الوقت وہ آسام کے نیشنل لاء اسکول اورجوڈیشیل اکادمی کے ایڈوائزرہیں۔
 


Share: