پتور،13؍جولائی (ایس او نیوز) کل دوپہر کے وقت پارپونجا نامی مقام پر درخت کی ٹہنیاں کاٹتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے میسکام کا ایک پاور مین ہوا ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت بسوا راج (26 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
باگلکوٹ کا رہنے والا بسوا راج کو ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی میسکام میں ملازمت ملی تھی ۔ کل وہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بجلی کی لائن سے رابطہ میں آنے والی درخت کی ٹہنیاں کاٹ رہا تھا جس کے دوران اسے بجلی کا شاک لگا جو اس کی موت کا سبب بن گیا۔