ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان کو گھیرنے کے لیے ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں:وزارت خارجہ

پاکستان کو گھیرنے کے لیے ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں:وزارت خارجہ

Wed, 03 May 2017 21:06:24    S.O. News Service

نئی دہلی،3/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہندوستانی جوانوں کے ساتھ کئے گئے غیر انسانی عمل سے پلہ جھاڑ رہے پاکستان کی پول اس کے فوجیوں کا خون ہی کھولے گی۔ہندوستان  نے بدھ کو کہا کہ اس کے پاس اس وحشیانہ کارروائی میں پاکستانی فوجیوں کے شامل ہونے کے پختہ ثبوت ہیں۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایل او سی پر ملے خون کے دھبے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس بزدلانہ حملے کو انجام دینے والے لوگ سرحد پار سے آئے تھے اور وہیں واپس چلے گئے۔اس سلسلے میں بدھ کو پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیاہے۔ملاقات کے بعد خارجہ سکریٹری گوپال باگلے نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جو لوگ سرحد پار سے آئے تھے، وہ پاکستان سے نہیں، پاک مقبوضہ کشمیرسے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر سی بات ہے کہ وہ وہیں واپس گئے،جہاں سے آئے تھے اور جو خون کے داغ ملے ہیں، وہ پاکستانی فوجیوں کے تھے۔ایل او سی پر ملے خون کے دھبے سرحد پار تک گئے ہیں۔
 


Share: