نئی دہلی، 31/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن صدر پرنب مکھرجی کے خطاب کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں صدر پرنب مکھرجی نے دونوں ایوان کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کیااوراپنے حکومت کی حصولیابیوں کی تفصیلات پیش کی۔صدر کے خطاب کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے پیش کیا۔اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی بدھ 11بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ادھر راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہاں بھی اقتصادی سروے کی رپورٹ پیش کی، کچھ دوسرے قانون سازی کے کام کے بعد ایوان کا اجلاس بدھ 1.30بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔