ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹی 20 میں 300 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بنے موہت

ٹی 20 میں 300 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بنے موہت

Tue, 07 Feb 2017 22:19:02    S.O. News Service

نئی دہلی،7فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) یہاں کھیلے گئے لوکل کرکٹ ٹورنامنٹ فرینڈس پریمیئر لیگ میں 21 سالہ بلے باز موہت اہلاوت منگل کو ٹی20 کرکٹ میں 300 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ موہت نے محض 72 گیندوں پر 300 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ موہت نے اپنی اننگز میں 39 چھکے اور 14 چوکے لگائے۔ دلچسپ بات یہ رہی کی اپنی اس اننگز کے آخری 50 رنز یعنی 250 سے 300 رنز تک پہنچنے کے لئے انہوں نے محض 12 گیند کھیلی۔ مشرقی دہلی کے للتا پارک میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں موہت ماوی الیون کے لئے کھیلے اور یہ شاندار ریکارڈ بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ موہت کی اس طوفانی اننگز کی مدد سے ان کی ٹیم ماوی الیون نے فرینڈس الیون کے سامنے 20 اوور میں ریکارڈ 416 رنز بنا ڈالے۔ دہلی رنجی ٹیم کے لئے بطور وکٹ کیپر بلے بازی کرنے والے اس بلے باز کو گوتم گمبھیر ٹیم میں موقع ملا تھا لیکن اس وقت وہ کچھ خاص نہیں کر سکے تھے جس کے بعد نوجوان بلے باز رشبھ پنت کو دہلی کی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ موہت نے کل تین فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے محض 5 رنز بنائے ہیں۔ موہت، لال بہادر شاستری اکیڈمی میں پریکٹس کرتے ہیں جہاں گمبھیر اور امت مشرا جیسے بڑے ستارے نے بھی ٹریننگ کی ہے۔


Share: