ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی وی اینکرز کی روزی فرقہ واریت سے چلتی ہے، سپریم کورٹ کے صرف تبصرہ کرنے سے یہ نہیں سدھریں گے: جسٹس مارکنڈے کاٹجو کا خیال

ٹی وی اینکرز کی روزی فرقہ واریت سے چلتی ہے، سپریم کورٹ کے صرف تبصرہ کرنے سے یہ نہیں سدھریں گے: جسٹس مارکنڈے کاٹجو کا خیال

Mon, 16 Jan 2023 12:15:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نےٹی وی اینکرز کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ تبصرے پر کہا کہ ٹی وی اینکرز کی روزی فرقہ واریت سے ہی چلتی ہے، لہزا سپریم کورٹ کے صرف تبصرہ کرنے سے یہ لوگ سدھرنے والے نہیں ہیں۔

جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے خیال ظاہر کیا کہ صرف تبصرہ کرنے سے ان پر کوئ اثر نہیں پڑے گا ۔یہ بیان بازی ہے فیصلہ نہیں ،انہوں نے نے الزام لگایا کہ میڈیا بک گیا ہے اور آزادی اظہار پر پہرہ ہے۔جسٹس کاٹجو ویب سائٹ हस्तक्षेपپر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

سپریم کورٹ کے آبزرویشن پر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوۓ جسٹس کاٹجو نے کہا کہ صرف ڈانٹ ڈپٹ سے کوئی فائدہ نہیں، ٹی وی اینکرز ڈانٹ ڈپٹ کے باوجود اپنی روش نہیں بدلیں گے جب تک کہ انہیں سخت سزا نہ دی جائے۔

فرقہ پرستی پھیلانا تعزیرات ہند کی دفعہ 153A اور دفعہ 295A کے تحت قابل سزا جرم ہے۔یہ دیکھا گیا ہے کہ عدالتیں اکثر فرقہ پرستی کے خلاف تقریریں کرتی ہیں، لیکن اسے پھیلانے والوں کو سزا نہیں دیتیں۔ صرف بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ ٹی وی اینکرز فرقہ واریت پھیلا کر اپنی روزی کماتے ہیں۔کوئی بھی اپنے پیٹ پر لات نہیں مارے گا جب تک کہ اسے خوف نہ ہو کہ ایسا کرنے پر سخت سزا ہو گی۔یہ ٹی وی اینکر سمجھتے ہیں کہ عدالت کی ڈانٹ ڈپٹ محض گھڑکی اور بیان بازی ہے۔ حکومت ان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔


Share: