ٹمکورو،20 / جنوری (ایس او نیوز) ضلع کے چکنائیکنا ہلّی میں تین بہنوں کے اجتماعی خود کشی سے پورے ضلع کے عوام میں حیرت اور صدمہ سے دوچار ہوگئے ہیں۔
ماں باپ یا دادا دادی کے بغیر یتیمی کی زندگی گزارنے والی تین بہنوں رنجیتا (24 سال)، بندو (21 سال) اور چندنا (18 سال) کا اس طرح اچانک ایک ساتھ خود کشی کرنا گاوں والوں کے لئے ناقابل برداشت صدمہ کا سبب بن گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دل دہلانے والی یہ واردات 19 جنوری کو پیش آئی ۔ موت کو گلے لگانے والی تین میں سے دو بہنیں ایک گارمینٹس کی دکان میں ملازمت کرتی تھیں ۔ گاوں والے اس بات پر حیران ہیں کہ آخر ایسی کیا بات ہوئی کہ تینوں بہنوں نے بیک وقت گلے میں پھندا لگا کر جان دینے کا فیصلہ کیا ہوگا۔
پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔