ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ کی دعوت پر نیتن یاہو فروری میں امریکا جائیں گے

ٹرمپ کی دعوت پر نیتن یاہو فروری میں امریکا جائیں گے

Mon, 23 Jan 2017 17:38:40    S.O. News Service

نیویارک23جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران سمیت کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فروری میں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ گزشتہ روز ہی اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں 566 نئے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ٹرمپ کے صدر بننے کے دو دن بعد کیا گیا تھا۔
 


Share: