ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / واشنگٹن:مسلم یوتھ ایسو سی ایشن کا واک فور اے کاز

واشنگٹن:مسلم یوتھ ایسو سی ایشن کا واک فور اے کاز

Sun, 02 Oct 2016 16:33:19    S.O. News Service

واشنگٹن ،2؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)واشنگٹن ڈی سی کے چند مؤخر اداروں کے تعاون سے، ہفتے کو احمدیہ مسلم یوتھ ایسو سی ایشن (اے ایم وائی اے) کے زیر اہتمام شہر میں سالانہ پانچواں ملک گیر واک منعقد کیا گیا، جس کا مقصد غربت کے شکار افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔ادارے کے سربراہ، ڈاکٹر بلال رانا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہمارا مذہب ہمیں درس دیتا ہے کہ امن کو فروغ دیا جائے، صرف زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر اقدام کرکے۔اُنھوں نے کہا کہ اس کا بھرپور مظاہرہ ہفتے کے روز ہونے والی چہل قدمی میں شریک مرد و زن کی دلچسپی کی صورت میں سامنے آیا، جس میں بارانی موسم کے باوجود، سینکڑوں افراد، جن میں خصوصی طور پر نوجوان شامل تھے، شریک ہوئے۔کارِ خیر کے مقصد کے حصول کے لیے یہ چہل قدمی روک کریک پارک، نارتھ ویسٹ، واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔شرکا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مسلمان امریکی کمیونٹی معاشرے کے بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، جس کا عملی مظاہرہ آج دیکھا گیا۔ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے بتایا کہ امریکہ نے دنیا بھر کے تارکینِ وطن کو سب سہولیات دی ہیں، اور معاشرہ اُن کی صلاحتوں کا نہ صرف معترف ہے، بلکہ باصلاحیت افراد کو روزگار کے اچھے مواقع فراہم کرتا ہے۔ادارہ سال 2012 سے اب تک سالانہ واک کے انعقاد کے ذریعے 200000ڈالر سے زائد رقم جمع کر چکا ہے۔


Share: