ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نیوسیلم پور میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ آج

نیوسیلم پور میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ آج

Sat, 29 Apr 2017 19:50:13    S.O. News Service

نئی دہلی29اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈِی بلاک، نیو سیلم پور، دہلی میں واقع شہید اشفاق اللہ خاں پارک میں 30 اپریل 2017 (بروز اتوار) صبح 9 بجے مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کیمپ میں افتتاحی تقریب کے دوران جعفرآباد اور سیلم پور سے نو منتخب کونسلرز (جناب عبدالرحمن ملک اور محترمہ حجّن شکیلہ افضال) کے اعزاز میں تہنیتی رسم بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحق (پروفیسر ایمریٹس دہلی یونیورسٹی)، جناب محمد خالد خاں (جوائنٹ سکریٹری، راجیہ سبھا سکریٹریٹ، پارلیمنٹ آف انڈیا) اور ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس) بھی شریک ہورہے ہیں۔ (کیمپ کنوینر، حکیم عطاء الرحمن اجملی)۔ 


 


Share: