ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نائب صدر نے اہل وطن کو بودھ پورنیما کی مبارک باد دی

نائب صدر نے اہل وطن کو بودھ پورنیما کی مبارک باد دی

Tue, 09 May 2017 20:42:26    S.O. News Service

نئی دہلی، 9/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائب صدر حامد انصاری نے بدھ پورنیما کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی ہے۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھگوان بودھ کی طرف سے دیا گیا امن، صبر اور ہمدردی کا پیغام انسانی پریشانیوں اور تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے ہماری رہنمائی کرتا آ رہا ہے۔مسٹر انصاری نے کہا کہ میں اہل وطن کو بودھ پورنیما کے مبارک موقع پر جو گوتم بود ھ کی سالگرہ کی علامت ہے،اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گوتم بود ھ کی طرف سے دیا گیا امن،صبر وتحمل اور ہمدردی کا پیغام انسانی مصائب اور دکھوں کو دور کرنے کے لیے ہماری رہنمائی کرتا آ رہا ہے اور آگے بھی یہ جاری رہے گا۔اس موقع پر، ہم گوتم بود ھ کے ذریعہ دکھائے گئے ہمدردی اور رواداری کے ر استہ پر خود کو مصروف عمل کرتے ہیں۔


Share: