ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی آبروریزی، ملزمان محکمہ ریل سے وابستہ

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کی آبروریزی، ملزمان محکمہ ریل سے وابستہ

Sat, 23 Jul 2022 21:42:24    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی سے ایک بار پھر حیران کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گھناؤنی کرتوت انجام دی گئی ہے۔ خاتون نے ریلوے ملازمین پر گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ جس میں محکمہ بجلی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ گینگ ریپ کے ملزمان کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی سی پی ریلوے ہریندر سنگھ نے بتایا کہ 30 سالہ متاثرہ کے ساتھ جمعرات کی رات ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر الیکٹریکل مینٹی ننس عملے کی جھونپڑی میں اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ تمام 4 ملزمان محکمہ بجلی میں ریلوے ملازم ہیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کی عمر 30 سے ​​35 سال کے درمیان ہے۔ ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون کی کچھ عرصہ قبل ایک ملزم سے جان پہچان ہوئی تھی، جمعرات کی رات اس نے متاثرہ خاتون کو کسی بہانے سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بلایا۔ جس کے بعد سبھی ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

متاثرہ خاتون فرید آباد کی رہائشی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دو لوگوں نے اس کی عصمت دری کی، جبکہ دو ملزمان باہر پہرہ دے رہے تھے۔ اس سلسلے میں ریلوے پولیس کو پی سی آر کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


Share: