بنگلورو13؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)میجسٹک ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن چھوڑنے سے کچھ لمحات کے بعد اچانک رک گئی ، جس کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بیپنا ہلی سے نائینڈہلی کی طرف جانے والی ٹرین میجسٹک ریلوے اسٹیشن سے ماگڑی اسٹیشن کی طرف روانہ ہونے کے بعد یہ ٹرین اچانک رک گئی۔ بتایاجاتاہے کہ ٹرین کو روکنے کیلئے بیپنا ہلی کے ماسٹر کنٹرول سے اشارہ ملا تھا، جس کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔ ریل ٹریفک کے مرحلے میں پٹڑی میں خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے بیپنا ہلی سے ہی ماگڑی روڈ پر ٹرین کو روک دیا گیا۔ پچھلے تین چار دنوں سے نائنڈہلی اور بیپنا ہلی میٹرو ٹراک میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بار بار گاڑیوں کو روکا جارہا ہے۔اس سلسلے میں بی ایم آر سی ایل کے ڈائرکٹر وسنت راؤ نے کہاکہ کچھ لمحات کیلئے تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی غرض سے ٹرین کو روکا گیا ، لیکن اس کے بعد خدمات حسب معمول بحال کی جاچکی ہیں۔ مسافروں کو اس وجہ سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔