مینگلور 10 ستمبر (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر دور سولیا میں پیش آئی ایک افسوس ناک واردات میں ایک چھ سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹکراگئی۔
متوفی کی شناخت پلڑکا کے رہنے والے عبدالرشید کی بیٹی ریفاء کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریفا مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آرہی تھی کہ سڑک پار کرنے کےدوران ایک بائک نے اسے ٹکر مار دی۔
ریفا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکی تھی۔