ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں بس سے گرکر خاتون کی موت

مینگلور میں بس سے گرکر خاتون کی موت

Sun, 14 Jan 2024 19:51:46    S.O. News Service

مینگلور 15 جنوری (ایس او نیوز) مینگلور کے جوکٹّے میں  بس سے گرکر ایک خاتون کی  موت واقع ہوگئی جس کی شناخت  ایرمّا (65) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ پیر صبح پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق  ایرمّا صبح قریب دس بجے اپنے بیتے کے ساتھ پرائیویٹ بس پر سفر کررہی تھی،  جوکٹے کے قریب  بس ڈرائیور نے اچانک بریک لگادیا، جس کی وجہ سے   بس  کو ایک جھٹکا لگا  اور ایرمّا سیدھے بس سے باہر روڈ پر جاگری اور بس کے پچھلے پہئے کی زد میں آجانے سے  اس  کی موت واقع ہوگئی۔

مینگلور نورتھ ٹریفک پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: