نئی دہلی،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اس سال باکسنگ میں دروناچاریہ ایوارڈ کے لئے منتخب کئے گئے ساگرملا دیال ہندوستانی خاتون باکسر کے ساتھ 10سال کے کوچنگ کیریئر کے دوران کئی کردار ادا کر چکے ہیں اور وہ ایم سی میری کوم کے پریکٹس میں ساتھی باکسر رہنے کے علاوہ 2014ایشیائی کھیلوں کے تنازعہ کے دوران ایل سریتا دیوی کے لئے ’’پتاتلی‘‘رہے۔
جے پور کے 48سال کے دیال کو عظیم ہاکی کھلاڑی دھیان چند کی سالگرہ کے طور پر 29اگست کو منائے جانے والے قومی کھیل دن کے موقع پر صدارتی محل میں یہ اعزاز دیا جائے گا۔سال 1995میں کوچ بننے سے پہلے خود باکسر رہے دیال 20سال سے زیادہ وقت سے ریلوے کو خدمات دے رہے ہیں اور 10سال پہلے معاون عملے کے طور پر قومی خواتین باکسنگ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔دیال نے کہاکہ میں اس عزت کے لئے شکر گزار ہوں، خاص طور خواتین کے باکسر کو جنہیں لگتا ہے کہ میں اس کا حقدار ہوں،میں نے ان میں سے کئی کے ساتھ کام کیا ہے،میری کوم سے لے کر پنکی رانی(دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسے کا تمغہ فاتح) کے ساتھ۔اپنے کوچنگ کیریئر کے دوران انچیون میں 2014ایشیائی کھیلوں کے واقعہ کے علاوہ زیادہ تر وقت دیال پردے کے پیچھے ہی رہے۔انچیون میں سیمی فائنل میں متنازعہ شکست کے بعد سریتا نے کانسی کا تمغہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جو بین الاقوامی سرخیاں بنا تھا۔