ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں بارش کی وجہ سے 35 لوگوں کی موت

مہاراشٹر میں بارش کی وجہ سے 35 لوگوں کی موت

Mon, 18 Jul 2022 12:41:50    S.O. News Service

اورنگ آباد، 18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں یکم سے 17 جولائی کے درمیان مسلسل بارش کی وجہ سے کم از کم 35 افراد اور 414 پالتو جانور ہلاک ہو گئے ۔ایک سرکاری بیان کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی بھر جانے کی وجہ سے سیلاب آگیا ہے اور اس دوران آسمانی بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے سے 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق ناندیڑ ضلع میں 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے بعد اورنگ آباد ضلع میں نو، جالنہ ضلع میں سات، لاتور میں چار، بیڈ ضلع میں دو اور پربھنی اور عثمان آباد اضلاع میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے اور مسلسل بارش سے 706 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے حادثوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے ایکس گریشیا دی جائے گی۔


Share: