موڈ بیدری، 6 ؍ جولائی (ایس او نیوز) میجارو گرام پنچایت حدود میں واقع مینگلورو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ (مائٹ) کی کمپاونڈ وال بھاری برسات کی وجہ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں حالانکہ کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر وہاں پارک کی گئی طلبہ اور والدین کی 4 کاروں کو نقصان پہنچا ۔
بتایا جاتا ہے کہ کالج میں طلبہ کا نیا ایڈمیشن چل رہا تھا اس لئے طلبہ کے علاوہ والدین نے اپنی کاریں کمپاونڈ میں پارک کی تھیں ۔ تقریباً 20 فٹ اونچی کالج کمپاونڈ کی دیوار غیر سائنٹفک طریقے سے تعمیر کی گئی تھی اور برساتی پانی نکلنے کے لئے مناسب راستہ چھوڑا نہیں گیا تھا ۔ ٹّوٹی ہوئی دیوار کے پتھروں اور ملبہ کا ڈھیر سڑک پر لگ گیا جس سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ۔