ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مولانااحمد بخاری سے تنہائی میں پوچھاجائے تووہ ہمیں دعاء دیں گے:اکھلیش یادو

مولانااحمد بخاری سے تنہائی میں پوچھاجائے تووہ ہمیں دعاء دیں گے:اکھلیش یادو

Sat, 11 Feb 2017 23:00:04    S.O. News Service

لکھنو11فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کانگریس کو مسلمانوں سے ووٹ نہ کرنے کی مسلم مذہبی رہنماؤں کی اپیل پر آج یوپی کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پریس کے سوالات کا جواب دیا۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ امام احمد بخاری اتحاد کے ساتھ ہیں۔جبکہ شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد کے سوال پر اکھلیش نے کہا کہ پہلے وہ بی جے پی کے لئے ووٹ مانگ رہے تھے اور اب بی ایس پی کے لئے بول رہے ہیں،کہیں وہ دونوں پارٹیوں میں اتحاد تو نہیں کرانا چاہتے۔سی ایم اکھلیش یادو نے امام بخاری کی مخالفت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہلی والے امام چاہے کچھ بھی کہیں لیکن اگر آپ ان سے اکیلے میں پوچھیں گے تو وہ ہم دونوں کو ہی دعاء دیں گے۔شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد کے بی ایس پی کی حمایت کی اپیل پر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر کسی شخص سے ان کی ذاتی ناراضگی تو اسے انہیں سیاسی ناراضگی نہیں بنانی چاہئے۔ساتھ ہی اکھلیش نے کلب جواد پر یہ بھی کہا کہ پہلے وہ بھارتی جنتاپارٹی کے لئے ووٹ مانگ رہے تھے اور اب بی ایس پی کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ دونوں کااتحاد کرا رہے ہوں۔دہلی کے جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے پہلے مرحلے کی پولنگ سے ٹھیک پہلے یوپی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں امام بخاری نے سماجوادی پارٹی پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے مسلمانوں سے یہ اپیل کی تھی۔
 


Share: