ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں

موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں

Tue, 24 Jan 2017 19:27:14    S.O. News Service

موصل 24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی شہر موصل میں اب بھی تقریباََساڑھے سات لاکھ افراد انتہا پسند گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں رہ رہے ہیں۔اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے مطابق عراقی فورسز کی کامیاب پیشقدمی کے باوجود اب بھی موصل میں محصورلاکھوں لوگوں کوفوری مدد کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا عراقی فورسز نے مغرب کی سمت سے موصل کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے۔بغداد حکومت نے گزشتہ روزہی کہاتھاکہ اس شہر کے مشرقی علاقوں کو جہادیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
 


Share: