ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موسلادھار بارش سے ممبئی کی معمولات زندگی درہم برہم، کئی علاقوں میں الرٹ

موسلادھار بارش سے ممبئی کی معمولات زندگی درہم برہم، کئی علاقوں میں الرٹ

Thu, 07 Jul 2022 11:51:41    S.O. News Service

ممبئی ،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خوب بارش ہو رہی ہے۔ زبردست بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ لگاتار ہو رہی بارش کے سبب کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پانی بھرنے کی وجہ سے اندھیری سَب وے کو بھی بند کرنے کی نوبت آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی بسوں کے راستے بھی بدلنے پڑ گئے ہیں۔

بارش اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ وسئی کا پانڈھرتارا پل پوری طرح پانی میں ڈوب گیا اور آس پاس کے تقریباً 30 گاؤں سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ نالاسوپارا میں بھی بارش کی وجہ سے برا حال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نالاسوپارا میں سڑکوں پر پانی بھرنے سے آمد و رفت محال ہو گیا ہے۔ ان مقامات پر پیر کے روز سے ہی تیز بارش ہو رہی ہے۔ اس بارش نے سڑک ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ ساتھ ٹرین ٹرانسپورٹیشن کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس الرٹ سے لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ دو دنوں کے لیے ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی حصوں میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رائے گڑھ، رتناگری اور سندھو دُرگ میں 9 جولائی تک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پالگھر، پونے، کولہاپور اور ستارا میں 8 جولائی تک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی اور ٹھانے 10 جولائی تک آرینج الرٹ پر ہیں۔


Share: