ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مو فرح نے دوسری بار 2 دو طلائی جیتا ، سینٹرووج نے الٹ پھیر کر 1500میٹر کا طلائی تمغہ جیتا

مو فرح نے دوسری بار 2 دو طلائی جیتا ، سینٹرووج نے الٹ پھیر کر 1500میٹر کا طلائی تمغہ جیتا

Sun, 21 Aug 2016 20:37:36    S.O. News Service

ریو دی جنیریو، 21؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )برطانیہ کے مو فرح نے ہفتہ کو 5000میٹر کا طلائی تمغہ جیت کر مسلسل دوسرے اولمپک میں دو طلائی جیت کر تاریخ رقم کی۔وہیں امریکی رنر میٹ سینٹرووج نے الٹ پھیر کرتے ہوئے 1500میٹر کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔فن لینڈ کے عظیم رنر لاس ورین نے 1976میں کامیابی حاصل کرکے اپنے دونوں خطاب برقرار رکھے تھے۔اس کے بعد سے فرح 10000اور 5000میٹر میں خطاب برقرار رکھنے والے پہلے رنر ہیں۔انہوں نے گزشتہ ہفتے 10000میٹر کا خطاب جیتا تھا۔انہوں نے کل 13منٹ 3.30سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے 5000میٹر کی طلائی تمغہ جیتا۔سینٹرووج نے ٹریک مقابلہ کی آخری رات کو سب سے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے الجزائر کے موجودہ چمپئن توفیق ماکھلوفی کو دوسرے مقام پر دھکیل دیا۔انہوں نے تین منٹ 50.00سیکنڈ کا وقت لے کر خطاب اپنے نام کیا۔نیوزی لینڈ کے نکولس ولس نے تین منٹ 50.24سیکنڈ کا وقت نکال کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔سینٹرووج ایک صدی سے زیادہ عرصے سے یہ خطاب جیتنے والے پہلے امریکی کھلاڑی ہیں۔پچھلی بار 1908کے لندن کھیلوں میں امریکہ کے میل کوشیفررڈ نے 1500میٹر کا خطاب جیتا تھا۔امریکہ کی گولڈن گرل ایلیسن فیلکس نے چار گنا 400میٹر میں طلائی تمغہ جیتنے میں اپنی ٹیم کی قیادت کی۔ٹیم نے تین منٹ 19.06سیکنڈ کا وقت لے کر خطاب اپنے نام کیا۔امریکہ 1992سے اس مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت رہا ہے۔


Share: