منگلورو،5 / فروری (ایس او نیوز) مضافاتی علاقے اومبتو کیرے میں ایک کرکٹ میچ کے دوران عجیب واقعہ پیش آیا جس میں ایک بیٹسمین نے جب زبردست شاٹ لگاتے ہوئے چھکا مارا تو بال سیدھے شہد کے چھتے سے ٹکرایا جس کے بعد بپھری ہوئی مکھیوں نے کھلاڑیوں سمیت میدان میں موجود لوگوں کے چھکے چھڑا دئے اور انہیں جان بچانے کے لئے یہاں وہاں بھاگنا پڑا۔
معلوم ہوا ہے کہ اومبتو کیرے کے لوگوں نے انیلا کمپاونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا تھا ۔ اس دوران ایک کھلاڑی نے جب چھکا لگایا تو بال قریب میں موجود ایک ناریل درخت پر بنے شہد کے چھتے سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد ناراض مکھیوں کے جھنڈ نے کھلاڑیوں اور وہاں پر موجود تماشائیوں پرحملہ کردیا جس سے افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لئے محفوظ مقام کی طرف سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ اس پس منظر میں کرکٹ ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس پورے واقعہ کا ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔