منگلورو،11؍ ستمبر (ایس او نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ میں موڈبیدری کے رہنے والے ملزم آنندا کے خلاف پڑوسی لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 4 سال قید کی سزا سنائی ۔
بتایا جاتا ہے کہ فروری 2021 میں ملزم آنندا نے اپنے پڑوس کی لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا عمل کیا تھا ۔ اس ضمن میں ملزم کے خلاف ویمنس پولیس اسٹیشن میں پوکسو قانون کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔ پولیس انسپکٹر روسمّا نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔
عدالت میں معاملہ کی سماعت کے بعد جسٹس ایٹّی نے مجرم کو پوکسو قانون کی دفعہ 8 کے تحت 3 سال کی سادہ قید کے علاوہ ایک ہزار روپے کا جرمانہ اور دفعہ 354 کے تحت ایک سال سادہ قید کے علاوہ ایک ہزار روپے کا جرمانہ کی سزا سنائی ۔
پبلک پراسیکیوٹر سہانا دیوی نے استغاثہ طرف سے پیروی کی ۔