ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : پارک کی ہوئی کار پر گرا ہوٹل کا سائن بورڈ - 2 کاروں کو نقصان 

منگلورو : پارک کی ہوئی کار پر گرا ہوٹل کا سائن بورڈ - 2 کاروں کو نقصان 

Sat, 16 Jul 2022 13:45:18    S.O. News Service

منگلورو 16 / جولائی (ایس او نیوز) کل شام میں ایک عمارت کے چوتھی منزلہ پر لگا ہوا ریستوراں کا سائن بورڈ نیچے پارک کی ہوئی کاروں پر آ گرا جس کی وجہ سے حالانکہ کسی کو جسمانی چوٹ نہیں آئی لیکن دو کاروں  کے سامنے کے شیشے چور چور ہوگئے اور چھت کو نقصان پہنچا ۔ 
    
کار مالکان کا کہنا ہے کہ ریستوراں کے اسٹاف نے اس واقعہ کے بعد بڑی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ۔ گاڑیوں کی مرمت کے لئے ہرجانہ طلب کرنے پر انہوں نے ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشورنس کمپنی سے وصول کیا جائے ۔ 


Share: