ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : منشیات کے استعمال کے کیس میں میڈیکل کالج سے وابستہ مزید 9 ملزمین کو ملی ضمانت

منگلورو : منشیات کے استعمال کے کیس میں میڈیکل کالج سے وابستہ مزید 9 ملزمین کو ملی ضمانت

Wed, 01 Feb 2023 13:35:18    S.O. News Service

منگلورو ،یکم فروری (ایس او نیوز) گانجہ نوشی / فروشی کے الزم میں سٹی پولیس کے ذریعہ گرفتار شدہ طبی پیشہ سے وابستہ مزید 9 ملزمین کو پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشنس جج  رویندرا ایم جوشی نے ضمانت پر رہا کیا ہے ۔
    
این ڈی پی ایس ایکٹ کے اسپیشل جج کی بھی ذمہ داری نبھانے والے جج نے 50 ہزار روپے کے بانڈ اور ایک ضامن کی فراہمی ، گواہوں کو نہ دھمکانے ، پاسپورٹ جمع کرنے اور تحقیقاتی افسر کے ساتھ  تعاون کرنے جیسی شرائط  کے ساتھ ملزمین کی ضمانت منظور کی ۔ 
    
خیال رہے کہ اس سے قبل 27 جنوری کو بھی اسی عدالت نے بعض ملزمین کی ضمانت منظور کی تھی ۔


Share: