ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ملالی مسجد تنازعہ - ہائی کورٹ نے وی ایچ پی کی عرضی کو کیا مسترد

منگلورو : ملالی مسجد تنازعہ - ہائی کورٹ نے وی ایچ پی کی عرضی کو کیا مسترد

Sat, 16 Jul 2022 13:43:12    S.O. News Service

منگلورو 16 / جولائی (ایس او نیوز) ملالی مسجد تنازعہ پر ایڈیشنل سٹی کورٹ کی طرف سے مسجد کے سروے کے لئے کورٹ کمشنر مقرر نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی وشوا ہندو پریشد کی عرضی کو ریاستی ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ۔
    
سٹی ٹرائل کورٹ نے ملالی مسجد کا عدالت کے ذریعے سروے کمیشن مقرر کرنے کے بجائے مسجد کمیٹی کو تعمیر نو کے مقصد سے ڈھانچہ کو توڑنے سے روکنے کے لئے مستقل حکم نامہ injuction جاری کرنے کی بات کہی تھی ۔ عدالت کے اس فیصلے کو درخواست گزار دھننجیا اور منوج نے ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مانگ کی تھی کہ کورٹ کمشنر مقرر کرکے ملالی مسجد کا سروے کروانے کا حکم جاری کرے ۔  جسٹس سچن شنکر میگدوم نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دائرہ اختیار کے تعلق سے پہلے فیصلہ کیا جانا چاہیے ۔ 


Share: