منگلورو،11؍ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے سورتکل ٹول گیٹ کو ہیجماڈی ٹول گیٹ میں ضم کرنے کی مقررہ تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف سورتکل ٹول گیٹ احتجاجی کمیٹی کی طرف سے 13 ستمبر کو احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس سے قبل رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ این ایچ آئی اے نے سورتکل ٹول گیٹ بند کرنے کے مطالبہ کو منظوری دی ہے ۔ مگر اس بیان کے بعد سے اب تک اس تعلق سے کوئی بھی بات آگے نہیں بڑھی ہے۔
احتجاجی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مجوزہ تازہ مظاہرے کے لئے موٹر گاڑیوں کے مالکین اور ڈرائیوروں کی مختلف انجمنوں کی طرف سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔