ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ریٹائرڈ ایکزیکٹیو انجینئر کو عدالت سے ملی 6 سال قید اور 2.5 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا

منگلورو : ریٹائرڈ ایکزیکٹیو انجینئر کو عدالت سے ملی 6 سال قید اور 2.5 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا

Wed, 13 Jul 2022 19:56:21    S.O. News Service

منگلورو 13 / جولائی (ایس او نیوز) محکمہ چھوٹی آب پاشی کے ایک ریٹائرڈ انجینئر این ٹی راج گوپال کو معلوم  ذرائع آمدنی کے تناسب  سے زیادہ دولت جمع کرنے کے الزام میں سماعت کے بعد شہر کی ایک عدالت نے 6 سال کی سادہ قید اور 2.5 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
    
یاد رہے کہ کرناٹکا لوک آیوکتہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایم ویرنیکر نے 17 مارچ 2010  کو ملزم راج گوپال کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ 
    
معاملہ کی تحقیقات اور معاملہ کی سماعت کے بعد تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کے جج بی بی جکاتی نے ملزم کو مندرجہ بالا سزا سناتے ہوئے کہا کہ اگر مجرم جرمانہ بھرنے میں ناکام رہتا ہے تو پھر اس کی قید کی مدت میں مزید دیڑھ سال کی توسیع کی جائے گی ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ سال 2016 میں ملزم راج گوپال یاد گیر ضلع میں پنچایت راج محکمہ کے انجینئرنگ شعبہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے ریٹائرڈ ہوا تھا ۔ اور وہ فی الحال منگلورو کی ایک جیل میں عدالتی حراست میں ہے۔ 
    


Share: