ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : تیز رفتار موٹر بائکس کے درمیان تصادم - 1 طالب علم ہلاک ، دوسرا ہوا شدید زخمی

منگلورو : تیز رفتار موٹر بائکس کے درمیان تصادم - 1 طالب علم ہلاک ، دوسرا ہوا شدید زخمی

Sun, 26 Jun 2022 13:37:40    S.O. News Service

منگلورو 26/ جون (ایس او نیوز) ایک ہی کالج میں زیر تعلیم دو طالب علموں کی تیز رفتار موٹر بائکس آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ 

    مُلکی میں وجیا کالج لیڈیز ہاسٹل کے پاس کل رات کے وقت پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت مہیش کے طور پر کی گئی ہے جبکہ  شدید زخمی ہونے والے طالب علم دکشیت بتایا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق افسوسناک بات یہ ہے کہ کوئی ایمبولینس یا کار نہ ملنے کی وجہ سے دونوں طالب علم شدید زخمی حالت میں تقریباً آدھے گھنٹے تک سڑک پر ہی تڑپتے اور زندگی کی جنگ لڑتے رہے ۔ بالآخر مقامی میونسپالٹی کے رکن بالچندرا کامتھ نے دونوں زخمیوں کو ایک آٹو رکشہ میں ہاسپٹل تک پہنچایا ۔ لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مہیش نے دم توڑ دیا ۔ 

    عینی  شاہدین کا کہنا ہے کہ دکشیت نے وجیا کالج کی طرف سے آتے ہوئے ایک آٹو رکشہ کو بڑی تیز رفتاری سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی اور سامنے سے آنے والے مہیش کی بائک سے ٹکرا گیا ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں بائکس بری طرح تباہ ہوگئے ہیں ۔


Share: