ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے نرسنگ کالج کے 30 سے زائد طلبہ بیمار

منگلورو : فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے نرسنگ کالج کے 30 سے زائد طلبہ بیمار

Mon, 22 May 2023 19:18:45    S.O. News Service

منگلورو 22 / مئی (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج میں زیر تعلیم 30 سے زائد طلبہ غذائی سمّیت (فوڈ پوائزننگ) کی وجہ سے بیمار پڑ گئے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  شہر میں جو پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے اس کی وجہ سے ایسی صورتحال سامنے آئی ہے ، جبکہ طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے اندر یہ دوسری مرتبہ غذائی سمّیت کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ 

اطلاع  کے مطابق کچھ طلبہ نے رات کا کھانا کھانے کے بعد قئے ، دست اور شدید پیٹ درد ہونے کی شکایت کی ۔ ان طلبہ کو رات بھر اسپتال میں رکھ کر علاج کیا گیا اور صبح کے وقت واپس ہاسٹل میں بھیج دیا گیا ۔ طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران نے انہیں بتایا کہ "غذائی سمّیت کا حقیقی سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ہے ۔ ہم لوگ ضلع یونٹ کی جانب سے معمول کے مطابق تمام کالجوں کے ہاسٹلس کا دورہ کرتے ہیں ۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے ۔"
 


Share: