ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں موبائل کا نیٹ ورک ٹاور چوری - 2021 میں پیش آئی تھی واردات - 2022 میں درج ہوئی شکایت !

منگلورو میں موبائل کا نیٹ ورک ٹاور چوری - 2021 میں پیش آئی تھی واردات - 2022 میں درج ہوئی شکایت !

Sat, 25 Jun 2022 17:03:09    S.O. News Service

منگلورو، 25 ؍ جون (ایس او نیوز) شہر کے نارتھ ایسٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق کاسبا بازار میں نصب کیا گیا موبائل نیٹ ورک ٹاور اپنی جگہ سے چوری ہوگیا ہے ۔ 
    
بینگلورو کی جی ٹی ایل انفرا اسٹرکچر کمپنی کے نمائندے سندیپ کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے 6 اپریل 2009  کو مذکورہ مقام پر موبائل ٹاور نصب کیا تھا ۔ جب 31 مئی 2021 کو کمپنی کا نمائندہ اس جگہ پر پہنچا تو وہاں سے وہ ٹاور غائب ہوچکا تھا جس کی قیمت 22.45 لاکھ روپے ہے ۔ 
    
عوام کے لئے اس معاملہ کا یہ پہلو جتنا حیرت انگیز ہے کہ ایسا بھاری بھرکم ٹاور،  بھرے بازار سے کیسے غائب ہوگیا اس سے زیادہ تعجب اس بات پر ہے کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں ٹاور چوری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کمپنی نے اب تک خاموشی کیوں برتی اور اب ایک سال بعد پولیس کے پاس شکایت کیوں درج کروائی گئی ۔ 
    
بہر حال پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: