ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں دلتوں اورپچھڑے طبقات کے لئے کانگریس سے زیادہ بی جے پی نے کام کیا ہے۔۔ ایشورپا

منڈگوڈ میں دلتوں اورپچھڑے طبقات کے لئے کانگریس سے زیادہ بی جے پی نے کام کیا ہے۔۔ ایشورپا

Sun, 02 Oct 2016 00:06:48    S.O. News Service

منڈگوڈ یکم اکتوبر (ایس او نیوز)ودھان پریشد میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے قائد کے ایشورپانے کہا ہے کہ بی جے پی کی پچھلی ریاستی سرکار نے کانگریسی حکومت سے زیادہ دلتوں اور پچھڑے طبقات کے لئے مفیدکام کیا ہے۔اور جب تک دوبارہ اقتدار میں آکر پچھڑے طبقات کوانصاف اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کاکام پورا نہیں ہوتا تب تک سنگولّی راینّا بریگیڈ کا کام پورا نہیں ہوگا۔

یہ بات انہوں نے منڈگوڈ ٹاون ہال میں سنگولی راینا بریگیڈ کے ضلعی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہناتھا کہ پسماندہ طبقات کے لئے بی جے پی نے وہ کام انجام دئے ہیں جو کانگریس کبھی کر نہیں پائی۔آج کانگریس اقتدار میں تو آگئی ہے لیکن اس نے ترقیاتی کام انجام نہیں دئے ہیں۔اس موقع پر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے اظہار خیال کیا جس میں بنگلورو کے سابق میئروینکٹیش مورتی بھی شامل تھے۔
 


Share: