ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کو کمزوروزیراعظم کی ضرورت، اسدالدین اویسی نے کی مخلوط حکومت کی وکالت

ملک کو کمزوروزیراعظم کی ضرورت، اسدالدین اویسی نے کی مخلوط حکومت کی وکالت

Sun, 11 Sep 2022 11:19:02    S.O. News Service

احمد آباد، 11؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا الیکشن 2024سے پہلے جاری اپوزیشن اتحاد کی قواعد کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ملک میں اب کھچڑی حکومت کی وکالت کی ہے۔

احمد آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک کو اب کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزور کی مدد کرسکے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کبھی این ڈی اے کا حصہ تھے اور آر ایس ایس کی تعریف کی تھی۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اسدالدین اویسی نے کہاکہ ملک کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، طاقتور وزیر اعظم دیکھ لیا ہے۔ کمزور کمزور کی مدد کرے گا۔ طاقتور، طاقتور کی مدد کر رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں مخلوط حکومت(کھچڑی حکومت)بنے کیونکہ گجرات، حیدرآباد اور اترپردیش کی کھچڑی مختلف ہوتی ہے۔


Share: